جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے پرائس مجسٹریٹس کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر قسم کی مارکیٹوں میں جا کر حکومتی مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، ناقص اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق ایکشن لیں۔
