فواد چوہدری کی اہلیہ اور دیور میں اختلافات، حبا فواد نےفیصل چوہدری کو نشانے پر رکھ لیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے دیور فیصل چوہدری پر شوہر سے ملاقات نہ کرانے کا الزام لگا دیا۔
اپنے بیان میں حبا فواد کا کہناتھاکہ آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کروائی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا۔
آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر آینٹی کرپشن حوالے کر دیا گیا۔ کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کاروائی گئی ،وکیل فیصل چودھری کے کہنے پر یہ سب ہوا ،اور اج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے۔
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 9, 2023
ان کا کہنا تھاکہ آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے کیا جا رہا ہے، ان سے پوچھیں جو بھابی اوربھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں۔
فواد صاحب ابھی تک نااہل نہیں ہوئے ہیں ۔اور ان کی کیمپین میں خود کروں گی اور جہلم سے الیکشن وہی لڑیں گے ۔
اور کوئی سوچے بھی نہ ان کی جگہ الیکشن لڑنے کا ۔۔ https://t.co/v4zwgXYwfT— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 9, 2023
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ فواد صاحب ابھی تک نااہل نہیں ہوئے ہیں ۔اور ان کی کیمپین میں خود کروں گی ،جہلم سے الیکشن وہی لڑیں گے ۔ کوئی اور ان کی جگہ الیکشن لڑنے کا سوچے بھی نہ ۔
سادیہ بہن اج تو اپ خود فیصل چوہدری صاحب کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی ہیں ۔جب اپ جہلم سے ا سکتی ہیں پیشی اٹینڈ کرنے
تو ان کی اہلیہ فواد فواد اور ان کی بیٹیاں کو کیوں محروم رکھا اس ان سے ملنے سے؟
یہ تو نا انصافی ہے ہمارے ساتھ مگر کوئی نہیں اللہ تو دیکھ رہا ہے ظلم کی انتہا ہو گئی https://t.co/ySFSlmytB2— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 9, 2023
ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل فیصل چوہدری نے نئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بیرسٹرگوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی بننے پر مبارکباد دی۔ اس پر حبا فوادچوہدری کا ٹویٹ آیا جسے بعد ازاں حبا فواد نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔
حبافواد کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی فوادچوہدری کی غیرموجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جارہا ہے، فوادچوہدری وہاں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اور فیصل چوہدری یہاں اپنا الیکشن بنارہےہیں۔سیاست ہوتی ہی بہت بری چیز ہے۔
صحافی ثمرعباس کے مطابق فیصل اور حبا میں اختلافات چل رہے،حبا فواد کے حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں اور فوادچوہدری بھی کوشش کررہے تھے کہ انکی اہلیہ انکی جگہ الیکشن لڑیں جبکہ فیصل چوہدری بھی یہاں سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
ثمرعباس کا مزید کہنا تھا کہ فوادچوہدری نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کیا تھا لیکن اسے چھوڑ کر دوبارہ تحریک انصاف سے رابطے شروع کردئیے اور یہ رابطے پکڑے گئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے فواد چوہدری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
