سرائے عالمگیر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 منشیات فروش گرفتار

سرائے عالمگیر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اخترگجرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش آصف جاوید ولد نوروز قوم بٹ سکنہ محلہ قصاباں سرائے عالمگیرکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 1200گرام چر س برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر فہد الرحمن نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ کبیر حسین عرف ڈنگی ولد نذیر حسین قوم جٹ سکنہ خانپورکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1400گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version