1
پنڈدادنخان میں وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب ٹرک نے 7 سالہ طالب علم کو کچل دیا، طالب علم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں دھریالہ جالپ کے نواحی گاؤں جوتانہ میں ایک دلخراش حادثے میں سات سالہ معصوم طالب علم ہمدان ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
مدثر اقبال گوندل کا بیٹا ہمدان سڑک کراس کر رہا تھا کہ اچانک ایک ٹرک نے اسے کچل دیا۔ ہمدان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس سے اہل خانہ اور قریبی افراد میں شدید صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے اہلکار موقع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا اور ابتدائی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لیے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔
اہل علاقہ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش حادثات سے بچوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔
