سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں ہونے والے سپرسیون ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا، جس میں راجہ عدنان کیانی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔
ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 16 ٹیموں نے شرکت کی، ہر ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد راجہ نومی کیانی اور راجہ ثاقب ہارون کیانی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔ عوام کی بڑی تعداد نے میچز دیکھنے کے لیے گراؤنڈ کا رخ کیا، جس سے ٹورنامنٹ کا ماحول مزید پرجوش ہو گیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کے مہمانانِ خصوصی میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات راجہ عاطف کیانی (رسیلہ)، راجہ جہانزیب کیانی، راجہ وجاہت اظہر پٹواری (تھپلہ)، راجہ ضمیر کیانی (ڈومیلی)، راجہ فرحان کیانی (پمڑالہ)، راجہ اسد، پہلوان عبدالرحمٰن کیانی (تلیکہ) اور ملک اسجد اعوان شامل تھے۔ مہمانوں کا گراؤنڈ میں شاندار استقبال کیا گیا۔
فائنل میچ راجہ عدنان کیانی اور راجہ معروف عابد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا، تاہم راجہ عدنان کیانی کی ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کی۔ جیت پر ٹیم نے جشن منایا اور ٹیم اونر راجہ عدنان کیانی نے سجدہ شکر ادا کیا۔
اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور تمام کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر مبارکباد پیش کی۔ مقامی سطح پر اس ٹورنامنٹ کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت سرگرمی قرار دیا گیا جس سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
