پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصہ سے روپوش تھا، جسے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version