جہلم: جہلم سمیت ملک بھر میں نکاح رجسٹر ختم کر کے نیا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے تحت نکاح خوانوں کو ٹیب دیا جائے گا۔
ٹیب پر نکاح پڑھانے سمیت اس میں نکاح خوان کا اکاؤنٹ بنایا جائیگا نکاح کی فیس نکاح خوان جمع کروانے کا پابند ہوگا جبکہ گواہان کے شناختی کارڈ سکین ہونگے پھر بائیو میٹرک کے بعد اگر کارڈ کی سکیننگ اور انگوٹھے صحیح ہوئے تو گواہی قابل قبول ہوگی۔
دولہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنانے کے پابندہونگے اگر دولہا مفرور یا کسی مقدمے میں اشتہاری ہوا تو اس کا ڈیٹا فوری طور پر ٹیب پر تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی آجائیگا اور اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ تمام ٹیب کا ریکارڈ نادرا سے منسلک کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
