پنڈدادنخان: جلالپور شریف تھانہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بلیک میل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پولیس نے کارروائی مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس ایچ او جلالپور شریف اور اُن کی ٹیم کی سربراہی میں کی، جس کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔
ملزم نے ایک شہری کو بلیک میل کیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر رقم ہتھیانے کا جرم کیا۔ پولیس نے شواہد کی روشنی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور رقم برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
