پنڈدادنخان کے نواحی علاقے پنڈی سید پور میں ملک عبداللہ مرحوم میموریل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
انڈر 18 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاندار جوش و خروش کے ساتھ بابا حاجی شاہ کرکٹ کلب اور القمر کرکٹ کلب چکری نتھیال کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم بابا حاجی شاہ کرکٹ کلب نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کا چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
بیٹنگ کے شعبے میں انظر علی نمایاں رہے۔ جارحانہ بیٹنگ اور شاندار ٹائمنگ کے باعث انہوں نے ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں "بیسٹ بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ” کا ایوارڈ دیا گیا۔
دوسری جانب "بیسٹ بالر آف دی ٹورنامنٹ” کا ایوارڈ القمر کرکٹ کلب کے ملک نومی کے حصے میں آیا، جنہوں نے عمدہ گیند بازی سے مخالف ٹیموں کو مشکلات میں ڈالے رکھا اور اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
القمر کرکٹ کلب نے بھی پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور رنر اپ قرار پائی۔
