ڈپٹی کمشنر جہلم کا دینہ اور سوہاوہ میں مویشی منڈی کا دورہ، بنیادی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا دینہ اور سوہاوہ میں مویشی منڈی کا دورہ، منڈی میں بنیادی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دینہ اور سوہاہ میں قائم کی گئی مویشی منڈی کادورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثرکے ہمراہ منڈی میں خریداروں کیلئے قائم سہولیات کا مشاہدہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے منڈی کے اندر خریداروں کیلئے پانی، چھاوں اور پارکنگ سمیت دیگر ضروریات کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت کے کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔

Exit mobile version