جہلم: انجمن آرائیاں ضلع جہلم کا سالانہ اجلاس 5 اپریل بروز اتوار جہلم کے نجی میرج ہال میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چوہدری محمد یعقوب ایڈووکیٹ کریں گے جبکہ میاں محمد سعید بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
اجلاس کے میزبانوں میں حاجی محمد حبیب، چوہدری علی اصغر اور چوہدری محمد فاروق سمیت دیگر قائدین شامل ہوں گے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح 10 بجے ہوگا جبکہ اختتام نمازِ ظہر کے بعد کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق یہ اجلاس باہمی اتحاد و اتفاق کے فروغ کے ساتھ ساتھ برادری کو درپیش مسائل کے حل اور مستقبل کی حکمتِ عملی طے کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
معززینِ علاقہ اور برادری کے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھرپور شرکت کر کے اس اہم اجتماع کو کامیاب بنائیں۔
