دینہ: سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے، آر ٹی اے جہلم اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔ رکشہ پارکنگ کے لیے جگہ دی جائے گی اور مناسب کرایہ لینے کی ہدایت کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے شہر کے مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دینہ میں چار پرائس کنٹرول کمیٹیاں کام کر رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم کے مطابق روزانہ گرانفروشوں کو جرمانہ کئے جا رہے ہیں۔
فیملی پارک دینہ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم افتتاح کر چکی ہیں، پولیس روزانہ ڈیوٹی دیں گے۔ چار عدد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے، بچوں کی حفاظت کیلئے خاتون اہلکار کو بھی مامور کر دیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کہا کہ مین بازار دینہ میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے، آغاز میں دکانداروں کے نمائندوں سے بات کی جائے گی اس کے فوراً بعد جرمانہ اور ایف آئی آر درج کروائی جائی گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا میری اولین ترجیح ہے، دینہ کو ماڈل سٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
