پنڈدادنخان پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان شراب سمیت گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمان کو شراب سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 40 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شراب سپلائر اور منشیات فروش عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

Exit mobile version