9
دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران 12 سالہ بچے کے اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچے کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا اور 12 سالہ بچے کو مکمل صحت و سلامتی کے ساتھ بازیاب کرایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اسے عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جاتی رہے گی۔
