دینہ: سیاحت کو فروغ دے کر ملکی ترقی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان میں سیاحت کے لحاظ سے تاریخی ورثہ موجود ہے، دنیا کو اس ورثہ سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے عالمی یوم سیاحت پر قلعہ روہتاس میں منعقدہ واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل محکمہ آثار قدیمہ کے زیر اہتمام اس حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک میں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور گورنمنٹ افسران کے ساتھ طلباء نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکا کو عالمی یوم سیاحت اور قلعہ روہتاس کی تاریخی اہمیت بارے آگاہی دی گئی۔
