پنڈدادنخان: سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ نے پنڈدادنخان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا، یہ مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی۔
تحصیل بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ 62 ہزار 315 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔
محکمہ صحت کی 279 ٹیمیں قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لیں گئیں، 16 یونین کونسل میں 19فکس ٹیمیں، 7ٹرانزٹ اور 57 ایریا انچارج بنائے گئے ہیں۔
