دینہ: 34 واں سالانہ عرس پاک حضرت پیر سید خادم حسین شاہ جماعتی 7جنوری بروز اتوار نکودر شریف میں منعقد ہو رہا ہے، عرس مبارک کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں نکودر شریف میں 34واں سالانہ عرس پاک حضرت پیر سید خادم حسین شاہ جماعتی بروز اتوار 7جنوری کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
عرس پاک کی تقریب نکودر جنازہ گاہ کے صحن میں ہوگا، عرس پاک میں خصوصی آمد صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ جماعتی علی پور سیداں شریف ہوگی۔
عرس پاک زیر سایہ پیر سید افضل حسین شاہ جماعتی آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف اور عرس پاک کی پروقار تقریب زیر صدارت پیر سید زاکر حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نکودر شریف منعقد ہوگا۔ عرس پاک کی زمہ داریاں صدر چوہدری نذیر احمد جماعتی، چوہدری ساجد محمود، چوہدری اکرام مہدی نے مکمل کر لی۔
اس موقع پر حلقہ احباب کو عرس پاک کی دعوت بھی دے دی گئی۔
