جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا ہے کہ سردی کی شدت اور سموگ کی وجہ سے کھانسی، نزلہ، زکام ، گلہ اور سانس کا مرض وائرس کی شکل اختیار کر تا جارہا ہے جس میں ہمیں نیم گرم پانی کا زیادہ استعمال ، ٹھنڈی اور تلی ہوئی اشیا اور سردی سے بچاؤ جیسی حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئے۔ قوت مدافعت بڑھانے کے لئے خشک میوہ جات، مرغی یا مٹن کا سوپ ، انڈے اور شہد کا استعمال کرنا چاہئے۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں سرکاری ہسپتال سے رابطہ کریں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں تاکہ خشک سردی سے بچا جا سکے۔
سردی کی شدت میں اضافے سے امراض میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری
