حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اور مربوط اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت حادثات کے جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں پیش آنے والے مختلف حادثات کے اسباب، حساس مقامات، ٹریفک انتظامات اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ راجہ، سیکرٹری آر ٹی اے ولید، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر سعید، ڈی ایس پی ٹریفک خرم، چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی و ڈسٹرکٹ کونسل ضیاء اللہ رانجھا، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے ضلع جہلم میں پیش آنے والے حادثات کی وجوہات، خطرناک اور حساس مقامات کی نشاندہی، ہنگامی امدادی اقدامات اور حادثات کی روک تھام کے لیے موجودہ حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حادثات کے ممکنہ اسباب کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے حساس مقامات پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے، ٹریفک نظم و ضبط کو مزید مؤثر کرنے اور ہنگامی امدادی نظام کو ہر وقت فعال رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کے ممکنہ اسباب کی بروقت نشاندہی اور ان کے تدارک کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اور حادثات کی شرح میں کمی یقینی بنائی جا سکے۔

Exit mobile version