ریئل می کا نیا C75 اسمارٹ فون حیرت انگیز قیمت میں دستیاب

چینی فون ساز کمپنی ریئل می نے اپنا نیا سی 75 اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف کرا دیا۔

سال 2025 میں ریئل می کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا سال کا پہلا فون صارفین کے لیے دلچسپ فیچرز رکھتا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ 14 آپریٹنگ سسٹم،2 گیگا ہرٹز اوکٹا پروسیسر، ڈوئل سم، 8 میگا پکسل، f/2 اعشاریہ 0، (وائڈ) ویڈیو (1080p@30fps) فرنٹ کیمرا، ڈوئل کیمرا: 50 میگا پکسل، f/1 اعشاریہ 8 (وائڈ)، پی ڈی اے ایف + 2ndryان اسپیسیفائیڈ کیمرا، ایل ای ڈی فلیش ریئر کیمرا، 6 اعشاریہ 72 انچز ڈسپلے اسکرین، (نان ریمووایبل)، 6000 ایم اے ایچ بیٹری، 256 جی بی بلٹ-اِن، 8 جی بی ریم (+16 جی بی ایکسٹینڈڈ ریم) اور دیگر کئی فیچر شامل ہیں۔

ان فیچرز کے علاوہ فون ڈسٹ پروف اور واٹر پروف خصوصیات بھی رکھتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فون کی قیمت 54 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

Exit mobile version