جہلم: موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی شہر سمیت ضلع بھر میں فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہونے لگا۔
درجنوں سے زائد خواتین، بچے اور بوڑھے گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے اور ہسپتالوں کے بیڈز مریضوں سے بھر گئے مریضوں بالخصوص بچوں اور بوڑھوں کو پیٹ، معدہ کی شدید درد کیساتھ بار بار الٹیاں اورپیچیش کے مرائض بڑھ گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باوجود شہری کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے، چٹ پٹے کھانے استعمال کئے جا رہے ہیں ،گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے فلٹر شدہ یا اچھی طرح ابال کر پانی استعمال کیا جائے بازار کے کھانے اور مشروبات سے مکمل پرہیز کیا جائے نمکول کا زیادہ استعمال کیا جائے۔
ڈاکٹرز کے مطابق معیاری کمپنیوں کے نمکول خریدکر استعمال کئے جائیں یا گھر میں دو چمچ چینی ایک چھوٹا چمچ نمک، ایک لٹر پانی میں مکس کر کے نمکول تیار کیا جائے ، سبزیاں، گوشت کو بہت اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے زہریلی ادویات کے استعمال کئے جانے سے پھل سبزیاں بھی بیماریاں پھیلا رہے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں اور برتنوں کو اچھی طرح دھویا جائے ہر گھر میں ڈاکٹرز کی ہدایت کی مطابق ادویات رکھی جائیںتاکہ بو قت ضرورت استعمال کرکے ڈاکٹرز سے رجوع کیا جا سکے۔
