پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی،جب غنڈہ گردی ہوگی تو پھر رکاوٹیں کھڑی کرنا مجبوری ہے، گنڈاپور سب کچھ عمران خان کی ایماء پر کررہا ہے، کیا ایک وزیراعلیٰ کا کام دھمکیاں دینا اور پنجاب پر چڑھائی کرنا رہ گیا ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی وہاں علی امین گنڈاپور نے گالیاں دیں، پھر کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا ڈھول لے کر لاہور آؤں گا اور دھمکیاں دیں، وزیراعلیٰ نے بندوق کے ساتھ گاڑیوں کے شیشے توڑے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے بدمعاش نے بدمعاش علی امین کو وزیراعلیٰ لگایا، پنجاب میں گورننس کی بات کی جاتی ہے، لوگوں کو کسان کارڈ صحت تعلیم کیلئے کام ہورہا ہے جبکہ کیا گنڈاپور کا کام دھمکیاں دینا اور پنجاب پر چڑھائی کرنا رہ گیا ہے، پی ٹی آئی کو آج کے احتجاج کی کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ علی امین نے کہا کہ اجازت نہ بھی ملی تو آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ان کی دھمکیاں سننے ماریں کھانے کیلئے نہیں ہیں،سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا ۔ جب غنڈہ گردی ہوگی تو پھر پنجاب حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا مجبوری ہے، علی امین سب کچھ عمران خان کی ایماء پر کررہا ہے، علی امین اسلام آباد میں جلسے میں گالیاں دیں تو بیرسٹر گوہر نے معذرت کی تھی جس پر عمران خان نے کہا علی امین نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔
