پنڈدادنخان میں لائٹس لگاتے 16 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پنڈدادنخان کے علاقے دھریالہ جالپ میں لائٹس لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے دھریالہ جالپ کا رہائشی 16 سالہ کاظم علی ولد امانت علی لائٹس لگانے میں مصروف تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید متاثر ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو موقع پر سی پی آر فراہم کی اور فوری طور پر فاروقی ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

Exit mobile version