پنڈدادنخان میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 10 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار

پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹ دی، 10 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان اور ٹیم نے قمار بازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 34 ہزار 385 روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی، 11 عدد موبائل فونز اور قمار بازی کے آلات برآمد کر لیے گئے۔ برآمدگی کا مجموعی تخمینہ 03 لاکھ 34 ہزار 385 روپے لگایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سنوکر کلب پر جوا کھیلنے میں مصروف تھے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ قمار بازی ایک سماجی برائی اور جرائم کی جڑ ہے، اس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

Exit mobile version