سوہاوہ پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، چار منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سوار محمد ،انیس اکبر ،جنید فیصل اور اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوار محمد سے01کلو200گرام چرس، ملزم اللہ دتہ سے30لیٹر شراب جبکہ ملزمان جنید فیصل اورانیس اکبر سے20/20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
سوہاوہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
