سوہاوہ: پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی، موسم سرماکی تعطیلات میں اضافہ ہوالیکن متعددپرائیویٹ سکولوں اور کالجز نے آج سے کھول دیئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے پیش نظر سردی کی شدت میں اضافے اورشدید دھندکی وجہ سے پنجاب بھر سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیا، پہلے موسم سرماکی تعطیلات 18دسمبر سےیکم جنوری تک تھی لیکن بعد میں 9جنوری تک بڑھادی گئیں۔
ڈومیلی اور سوہاوہ سمیت جہلم کے متعدد سکول اور کالجز نے حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دی، 2جنوری سے سکول اور کالجز کھول کرتدریسی عمل کو شروع کردیا۔طلباء وطالبات کے والدین پر دباؤ ڈالا جارہاہے کہ بچوں کو سکول کالجز میں بھیجیں، سکول کھل گئے ہیں لیکن دوردراز سے طلباء و طالبات اسپیشل گاڑیوں پر سکول کالج جاتے ہیں۔
گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے 9 جنوری سے شفٹ دوبارہ لگانی ہے، اس دوران والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو خود چھوڑ کراور واپس لے کرآیاکریں گے یا اسپیشل گاڑیاں لگوانی پڑ رہی ہیں جو اس مہنگائی کےدور میں والدین کیلئے بہت مشکل ہے، بھاری کرایوں کیساتھ ساتھ بھاری فیسیں اداکررہے ہیں۔
