دینہ میں بکریاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ بکریاں برآمد

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ بکریاں برآمد کر لی ہیں۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چار عدد چوری شدہ بکریاں برآمد کر کے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ چوری کی دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے اعتماد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Exit mobile version