ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کی مہربانیاں، جہلم کی خواتین بریٹ کینسر کے حوالے سے مکمل لا علم

جہلم: ضلع بھر میں محکمہ بہبود آبادی غیر فعال ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے محکمہ بہبود آبادی کو فوٹو سیشن تک محدود کر دیا۔

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں محکمہ بہبود آبادی عملی طور پر غیر فعال ہے جبکہ فلاحی مراکز بھی تقریباً غیر فعال نظر آتے ہیں۔ ضلعی افسران فوٹو سیشن اور سوشل میڈیا پر محکمہ بہبود آبادی کے حوالے سے پروگراموں کی خبریں شائع کر کے افسران کو سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا دیتے ہیں جبکہ عملی طور پر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کا دفتر غیر فعال ہو چکا ہے۔

ملک بھر میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے، سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں لیکن ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کی عدم دلچسپی و عدم توجہی کی وجہ سے ضلع جہلم کی خواتین اس حوالے سے مکمل لا علم ہیں۔

شہریوں نے محکمہ بہبود آبادی کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم ضلعی ہیڈ کواٹر پر فرض شناس ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے جو خواتین کو محکمہ بہبود آبادی کے حوالے سے آگاہی فراہم کر سکیں۔

Exit mobile version