پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، شراب سپلائر ملزم اور پتنگ فروش ملزم گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ارشد محمود اور ذیشان اصغر کو گرفتار کر لیا، ملزم ارشد محمود سے دیسی شراب اور ملزم ذیشان اصغر سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
