سوہاوہ: پیراگون سکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کاانعقاد، کامیاب طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے، طلباء و طالبات نے اسٹیج پر مختلف ٹیبلوز، نغموں پر پرفارمنس پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی میں دی پیراگون سکول کی سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ زاہد عزیز، سید ڈاکٹر فاخر شاہ، مرزا جمشید اور تحصیل پریس کلب کےصدر شیخ انیس احمد تھے۔ علاقے کی اہم سماجی شخصیات سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی۔
ننھے منے بچوں نے اسٹیج پر مختلف ترانوں، نغموں، ٹیبلوز پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ کامیاب طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔ اسٹیج پرفارمنس اور رزلٹ میں کامیابی پر بچوں کے والدین خوش نظرآئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر تابش جمیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمانوں اور بچوں کے والدین کا دل سے شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شرکت کرکے رونق بخشی۔ تمام کامیاب طلباء و طالبات کے والدین کو انکی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیاسیشن دو دن تک شروع کردیں گے۔پچھلے سال چھٹیوں کے باوجود آپ لوگوں نے ادارے کیساتھ رابطہ رکھااور محنت کی جس کی بدولت آج اچھا رزلٹ رہا۔
