دینہ میں تین سال قبل مویشی چوری کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم سال 2021سے مویشی چوری کے مقدمہ میں تھانہ دینہ پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ دینہ پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version