پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی پنڈ دادنخان کی اہم کارروائی، منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات بر آمد، ملزم گھر کے اندر چوری کی واردات میں بھی ملوث تھا
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف رشید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ملزم قبل ازیں شہری کے گھر میں چوری کے مقدمہ نمبر 109 بجرم 454/380 ت پ میں بھی پنڈ دادنخان پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سے چوری شدہ واٹر پمپ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کو ہر دو مقدمات میں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جارہا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی تمام برائیوں کی جڑ ہے ، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
