پنڈدادنخان: جشن آزادی سپورٹس گالا فائنل سٹی فٹبال کلب نے کھیوڑہ فٹبال کلب کو 1-0 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔
جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پہلا میچ میں سٹی فٹبال کلب نے گرین ریلوے فٹبال کلب کو پینلٹی کک سے شکست دی۔ دوسرے میچ سٹی فٹبال کلب نے پرنس فٹبال کلب کو 1-0 شکست دی۔
فائنل میچ سٹی فٹبال کلب نے کھیوڑہ فٹبال کلب کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ فائنل میں سٹی فٹبال کلب کے کپتان نے صہیب پھلی نے ٹاپ کلاس سکور کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ فائنل جیتنے اور ہارنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا۔
میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے تحصیل سپورٹس آفیسر عبدالرشید کا شکریہ ادا کیا۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے پر شائقین فٹبال اور بالخصوص سٹی فٹبال کلب پنڈ دادنخان کے سپورٹرز کو بہت بہت مبارک ہو۔
