جہلم: قوم لوط کے پیروکار نے 9 سالہ معصوم بچے کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

جہلم: قوم لوط کے پیروکار نے 9 سالہ معصوم بچے کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا، جنسی درندہ پچھلے کئی ماہ سے معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کرتا رہا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بیگ پور کے رہائشی خالد جمیل ولد محمد اشرف نے تھانہ کالا گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بیگ پور کا رہائشی و سکونتی ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں میرے 3 بیٹے ہیں سب سے بڑا بیٹا (ع) جس کی عمر 9 سال ہے جو کہ تیسری جماعت کا طالبعلم ہے، 31 مئی کو میرے بیٹے محمد علی نے بار بار بڑے پاخانے والی جگہ پر درد کا کہا۔

متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ میں نے پوچھا تو میرے بیٹے نے روتے ہوئے بتایا کہ مسمی ماجد انصار ولد انصار حسین سکنہ بیگ پور نے میرے ساتھ بد فعلی کی ہے۔ ماجد انصار عرصہ 3 ماہ سے میرے ساتھ وقتاً فوقتاً بد فعلی کر تارہا ہے اور آخری دفعہ مورخہ 29 مئی کو اپنے گھر کے باتھ روم میں بد فعلی کی تھی اور مجھے کہتا ہے کہ اگر گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔

متاثرہ بچے کے والد نے مزید کہا کہ ماجد انصار نے میرے بیٹے کے ساتھ بد فعلی جیسا قبیح عمل کر کے سخت زیادتی کی ہے.

تھانہ کالا گجراں پولیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عاطف یونس نے بجرم 376iii ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا.

Exit mobile version