روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ، ہوٹل و تندور مالکان من مانے نرخ وصول کرنے لگے

جہلم میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

حکومت نے 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کر رکھی ہے، تاہم شہر بھر میں ہوٹل اور تندور مالکان نے دیدہ دلیری کے ساتھ 20 روپے روٹی اور 25 روپے نان فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ضلعی انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے باعث عوام مزید مالی دباؤ کا شکار ہو رہی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے ہوٹل اور تندور مالکان کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Exit mobile version