سوہاوہ: سابق وائس چیئرمین یوسی پنڈ متے خان کا چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کی حمایت کا اعلان

سوہاوہ:  انتخابات سے چند دن قبل جہلم کے حلقہ این اے 60 اور حلقہ پی پی 24 میں سیاسی ہلچل، بڑے سیاسی دھڑے نے چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری زاہد اختر اور حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ یاور کمال نے سابق وائس چیئرمین پنڈ متے خان چوہدری راشد علی سے الگ الگ ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق وائس چیئرمین پنڈ متے خان چوہدری راشد علی نے اپنے پورے دھڑے سمیت تحریک لبیک اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

سابق وائس چیئرمین نے دونوں امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں امیدواروں کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کی شخصیت تمام سیاسی قائدین سے بہتر ہے اور یہ دونوں شخصیات اپنے حلقوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے موذوں ترین ہیں اور یہ اپنی سیٹ جیت کر جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ چوہدری راشد علی اور ان کے رفقاء کی حمایت سے چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

Exit mobile version