جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایہ جات میں نمایاں کمی ہونی چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ ٹرانسپورٹرز یونین کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آر ٹی اے سے مل کر نیا کرایہ نامہ جاری کرنا چاہیے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جنرل بس اسٹینڈ پر مختلف علاقوں کے کرایہ جات کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر کو بس اسٹینڈ انچارج نے پرانے اور نئے کرایہ جات پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام علاقوں کے نئے کرایہ جات کی فہرست نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔
