پنڈدادنخان میں پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ دورانِ کارروائی ملزمان کے قبضہ سے رائفل 223 بور اور پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ضلع جہلم کو اسلحہ کلچر سے پاک کرنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version