سوہاوہ: مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال کے اعزاز میں چوہدری محمد سرفراز حال مقیم برطانیہ نے ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔
یہ دعوت سوہاوہ کے مشہور میرج ہال میں منعقد کی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے میزبانوں میں چوہدری محمد سرفراز، چوہدری اخمت نواز، اور چوہدری دانش نواز شامل تھے۔ مہمانوں کی آمد پر چوہدری ہارون، چوہدری محمد اشفاق، اور دیگر معززین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور پھلوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا، جس نے تقریب کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔
اس موقع پر ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال، چوہدری عمار فرخ، ڈاکٹر فضل الحق، راجہ غلام حسین کیانی، راجہ شاہد کیانی، راجہ ذوالقرنین کیانی، چوہدری محبوب حسین، چوہدری محمد سعید، چوہدری وحید بشارت، چوہدری باو رزاق، واجد اقبال بٹ، سید واجد علی شاہ، چوہدری محمد افضل، راجہ عامر نواز، چوہدری ارشد محمود، چوہدری ساجد محمود، اور چوہدری محمد محفوظ سمیت مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔
تقریب میں پیش کیے جانے والے شاندار کھانے کی سب نے تعریف کی۔ چوہدری محمد سرفراز کی میزبانی اور محبت بھرے استقبال نے تمام مہمانوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت نے اس دعوت کو ایک یادگار تقریب بنا دیا۔
