ڈپٹی کمشنر جہلم کا اچانک دورہ دینہ، تجاوزات کے خاتمے اور نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے اچانک دینہ کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے اور نالوں کی صفائی و جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دینہ میں کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور تمام بازاروں اور سروس روڈز کو مکمل طور پر کلیئر کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مین بازار، منگلا روڈ، ریلوے روڈ اور سروس روڈ پر لگے ٹھیوں، ریڑھیوں اور دیگر رکاوٹوں کو فوری ختم کرنے کے احکامات دیے اور تاکید کی کہ اس ضمن میں کسی قسم کی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد، ایم او آئی سہیل اشرف، تجاوزات انسپکٹر عدیل بٹ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے مین بازار اور ریلوے روڈ پر جاری نالوں کی تعمیر و صفائی کے کام کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کام جلد از جلد مکمل کر کے نالوں کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے موقع پر موجود تمام انتظامی صورتحال سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

Exit mobile version