دینہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل، موٹرسائیکل سوار نوجوان خونی ڈور کی زد میں آ گیا

دینہ میں پتنگ بازی کے دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان زد میں آ گیا ، خونی ڈور پھرنے سے چہرے پر زخم آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ بھٹی سٹریٹ کا رہائشی واجد بٹ گزشتہ روز جی ٹی روڈ دینہ پر ڈومیلی بس اسٹینڈ کے سامنے سے سروس روڈ پر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک تیز دھار ڈور اوپر آ گری جس سے موٹرسائیکل سوار نوجوان اپنے آپ کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر تیز دھار ڈور چہرے پر پھرنے سے زخم آ گیا جبکہ نوجوان واجد بٹ بڑے حادثے سے بچ گیا۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی سخت سے سخت عمل میں لائی جائے تاکہ انسانی جانیں ضیاع ہونے سے بچ سکیں ۔

Exit mobile version