جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عارف محمود اور ثقلین قمر کو گرفتارکر لیا۔ ملزم عارف محمود سے 1 کلو 200 گرام چرس اور ملزم ثقلین قمر سے 200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابرار کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 520 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔

Exit mobile version