جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری ہونے والی خاتون کی 2 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرکے اس کے حوالے کر دی۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نے موثر کارروائی کرتے ہوئے چوری ہونے والی رقم کی برآمدگی کے لیے اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں 2 لاکھ روپے برآمد کرکے خاتون کے حوالے کر دیے گئے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی شکایات کا ازالہ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی امانتوں کی بحفاظت واپسی اور انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
