جہلم کے مرکزی قبرستان کی ابتر صورتحال نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا

جہلم کے مرکزی قبرستان کی ابتر صورتحال نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں صفائی، سکیورٹی اور انتظامی امور بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔

شہریوں کے مطابق قبرستان میں صفائی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں، جبکہ سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث قبروں کی بے حرمتی اور دیگر مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تدفین کے مراحل اور قبروں کی لپائی کے دوران چندہ اکٹھا کرنے کے معاملات بھی بے ضابطگی کا شکار بتائے جا رہے ہیں۔

اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ قبرستان کی دیکھ بھال کے لیے نہ تو کوئی فعال کمیٹی موجود ہے اور نہ ہی موجودہ انتظامیہ مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، جس کے باعث مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کے لیے عوامی سطح پر ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے یا نئی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے چار دیواری کی مرمت، سکیورٹی کے مؤثر انتظامات اور صفائی کے مستقل نظام کے قیام پر بھی زور دیا۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Exit mobile version