پنڈدادنخان میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 افراد اور منشیات فروش گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 افراد اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ پولیس نے مختلف علاقوں سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ،دکانوں، ہوٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ کے دوران بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 2 ملزمان کو گرفتار لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عارف اور وقاص کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم نے منشیات فروش مسعود اختر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے520گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Exit mobile version