سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کی حدود بھوجا موہڑہ (پدھری) میں زمین کے تنازعہ پر دوفریقین کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے دوران محمدرفیق گروپ نے فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ملزمان نے خاتون کو ٹانگوں میں ٹریکٹر چلا کر زخمی کیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارگئے۔

زخمیوں میں 28 سالہ شمریز ولد معروف، 35 سالہ نعیم ولد ارشد، 28 سالہ عدیلہ زوجہ اعظم، 60 سالہ مقصود ولد محمد حسین، 17 سالہ نوید ولد صادق اور 60 سالہ ارشد ولد زمان شامل ہیں۔

مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی سے چارکو زخمیوں ٹی ایچ کیوہسپتال سوہاوہ منتقل کردیاگیا جبکہ دو زخمیوں کو ڈڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیاگیا۔

خاتون سمیت دوافرادکی حالت تشویشناک ہے۔ حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیاگیا.

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ اوچوہدری محمدافضل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے دو ٹریکٹر قبضہ میں لے لئےجبکہ ملزمان تین ٹریکٹروں کو بھگاکرلے گئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔

شدید زخمی محمدشمریز نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے زمین کاسٹے آرڈر لے رکھاہے اور یہ رفیق لوگ قبضہ کرنے آئے تھے، منع کرنے پر سیدھے فائر مارے جس سے ہمارے چھ بندے زخمی ہوئے۔

Exit mobile version