جہلم میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے جاری

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق اور ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیرِ اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔

گزشتہ روز کنگز فٹبال کلب بمقابلہ الفتح فٹبال کلب میچ کھیلا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی مرزا راشد ندیم جرال (سابقہ چیئرمین بلدیہ، پاکستان مسلم لیگ ن) تھے جن کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن جہلم بھی موجود تھے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے کھلاڑیوں اور مہمانوں کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔ فٹ بال کا فائنل میچ 9 نومبر 2024 بروز ہفتہ کو ہوگا جس میں فاتح ہونے والی ٹیم کو ڈویژنل سطح پر مقابلے کیلئے بھیجا جائے گا۔

یوں ضلع جہلم میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا سلسلہ 14 نومبر 2024 تک جاری و ساری رہے گا جس میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

Exit mobile version