جہلم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس کی جانب سے اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے دوران ڈیوٹی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو روکا، جس سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا۔

لائسنس طلب کرنے پر ملزم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے کارِ سرکار میں مزاحمت شروع کر دی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر طارق عزیز سندھو نے واضح کیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں خلل ڈالنے، بدامنی پھیلانے یا پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version