دینہ: دوسرا حاجی سخی محمد میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، لونا کلب نے میدان مار لیا۔
ٹورنامنٹ میں شہریوں نے بھر پور طریقے سے شرکت کر کے اس کو کامیاب بنایا۔ جہلم کی تاریخ کا یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس کو شائقین والی بال نے مکمل دیکھا اور فائنل میچ ختم ہونے تک کھلاڑیوں کو داد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
میچ رات 10 بجے شروع ہوا جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے بال کو گراؤنڈ میں پھینک کر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، انسپکٹر اسلام آباد پولیس ملک اعجاز اختر، صحافی سیدامیراحمدشاہ، پیر سید مرتضیٰ حسین شاہ بخاری، اعوان اتحاد جہلم کا مکمل گروپ اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات تھے۔
پہلا میچ نوید وڑائچ کلب اور باسط کلب خوشباب کے درمیان کھیلا گیا، باسط کلب خوشاب نے اچھے کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی۔ دوسرا سیمی فائنل میچ لوناکلب اور باسط کلب کے کے درمیان کھیلا گیا جس کو دیکھنے کے لیے پاکستان بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی دوست احباب نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ میں چوہدری تنویر بسوال، چوہدری ظفر وڑائچ، چوہدری ندیم برگٹ، سید علی قاسم، چوہدری خرم یوکے، راجہ ادریس کیانی، ملک گل ذوہیب، مہر عمران رشید، کامران منا، چوہدری محسن محمود گوجرخان، چوہدری علی فیصل آباد، ملک عامر گجرات، ملک محبوب طمعہ عجائب، چوہدری مدثر گوندل، ملک متین نمبردار، چوہدری ظہور احمد، سید واصف شاہ، چوہدری عدیل گورسی، فیصل مغل آباد، چوہدری سبطین، ڈھوک اعوان انتظامیہ والی بال اور اہل جہلم، میریور، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
فائنل میچ لونا کلب نے چیت کر سہرا اپنے سر سجایا اور آخر میں کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کیے گئے اور پیر سید مرتضی حسین شاہ بخاری نے ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس میچ کی مکمل کوریج چوہدری عاطف بدھڑ تلہ کنگ نے کی۔
