ایف بی آر نے بیرون ملک جانے والے پاکستانی محنت کشوں کو خوشخبری سنا دی

ایف بی آر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک جانےوالےمزدوروں کوٹیکس میں ریلیف دےدیا ہے۔

حکام ایف بی آر کے مطابق وفاقی حکومت نےخلیجی ممالک جانےوالےمحنت کشوں پرٹیکس میں 7500 کی رعایت دی ہے، خلیجی ممالک جانےوالےمحنت کشوں کےہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کیا گیا ہے.

محنت کشوں کےہوائی ٹکٹ پرٹیکس 12500 روپےسےکم کرکے 5000 کیا گیا، مزدوروں کو ٹیکس میں یہ رعایت صرف اکانومی کلاس کےٹکٹ پرہوگی۔

ایف بی آر کا کہناتھا کہ ایکسائزڈیوٹی 5,000 روپےفکسڈ رقم کےطورپروصول کی جائےگی، یہ ٹیکس پاسپوررٹ پرامیگریشن اینڈ اوورسیزایمپلائمنٹ بیوروکےتصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔

Exit mobile version